dooran

ایوان نے جن وشواس دوم ( ترمیمی دفعات) بل پاس کیا

جموں// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جموں و کشمیر جن وشواس دوم (ترامیمی دفعات) بل 2026 (ایل اے بل نمبر 07آف 2026) منظور کر لیا۔یہ بل وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے غور و خوض اور منظوری کے لئے پیش کیا تھا۔وزیر نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا،’’یہ ایک بل ہے جس کے ذریعے بعض قوانین میں ترمیم کی جائے گی، جرائم کو غیر فوجداری بنایا جائے گا اور انہیں معقول بنایا جائے گا تاکہ عوام کی زِندگی کو آسان بنایا جا سکے اور کاروبار کرنے میں سہولیت فراہم ہو نیزبعض قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے ایک بل (2026 کا ایل اے بل نمبر 07) پر غور کیا جائے۔‘‘ بعد میں سپیکرموصوف نے بل کو ایوان کے سامنے غور و خوض اور منظوری کے لئے پیش کیا اور اسے منظور کر لیا گیا۔ اراکین اسمبلی نظام الدین بٹ، بلونت سنگھ منکوٹیہ، پیرزادہ فاروق احمد شاہ اور تنویر صادق نے وزیر کی یقین دہانی کے بعد اپنی ترامیم واپس لے لیں۔