Applications for Mission Youth LG "Super 75 Boys" Scholarships. Various Schemes for Students and Youth. Dr. Shahid Iqbal Chaudhry

این ایچ ایم کے تحت مالی سال 2020-21کیلئے کیکالپ ایوارڈس کا اعلان کیا گیا

سری نگر//جموںوکشمیر یوٹی نے ’’ کیکالپ 2020-21 ‘‘ کے تحت ایوارڈوں کا اعلان کیا ۔عوامی صحت سہولیات ایوارڈ دینے کا اِقدام کیکالپ ایوارڈز ملک میں ہر صحت عامہ سہولیات کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ وہ معیار کے مطابق کام کریں تاکہ سہولیات کو صاف ستھرااور حفظان صحت بنایا جاسکے۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین چودھری نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال کے زُمرے میں اوّل پوزیشن ڈسٹرکٹ ہسپتال اودھمپور ے حاصل کی جس کے لئے ایوارڈ کی رقم 50لاکھ روپے ہے اور توصیفی ایوارڈ 03لاکھ روپے ضلع ہسپتال رِیاسی کو دئیے گئے ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس( سی ایچ سی ) کے زُمرے میں اوّل انعام سی ایچ سی کٹرہ ، ریاسی اور دوسرا انعام سی ایچ سی پٹن بارہمولہ نے جس کے لئے ایوارڈ کی رقم بالترتیب 15لاکھ روپے اور 10لاکھ روپے ہے، حاصل کیاہے۔ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر یاسین چودھری نے ایوارڈ یافتہ صحت سہولیات کو مبارک باد پیش کی اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر ،چیف میڈیکل اَفسران ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں،ان کے کارنامے کے لئے بلاک میڈیکل اَفسران ، اِنچارج میڈیکل اَفسران اور صحت سہولیات کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔اِس کے علاوہ ہر ایک کو ایک لاکھ روپے کے توصیفی ایوارڈ سی ایچ سی اوڑی ( بارہمولہ) ، سی ایچ سی ڈورو( اننت ناگ) ، سی ایچ سی کپواڑہ ، سی ایچ سی سوپور ( بارہمولہ) ، سی ایچ سی شانگس ( اننت ناگ) ، سی ایچ سی پانپور( پلوامہ) ، سی ایچ سی رام گڈھ ( سانبہ) ، سی ایچ سی رام نگر ( اودھمپور) ، سی ایچ سی سندر بنی ( راجوری) ، سی ایچ سی چننئی (اودھمپور) نے حاصل کئے ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹرس اور اربن پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی / یوپی ایچ سی) کے زمرے میں پی ایچ سی اچھہ بل (اننت ناگ) ، پی ایچ سی شیری (بارہمولہ) ، پی ایچ سی کاکاپورہ (پلوامہ) ، پی ایچ سی سیڈو (شوپیاں) ، پی ایچ سی بودھی (کٹھوعہ) ، پی ایچ سی رانسو (ریاسی) ، پی ایچ سی سنب (سانبہ) ، پی ایچ سی ٹکری (اودھمپور) ، یو پی ایچ سی نشاط (سری نگر) ، یو پی ایچ سی اولڈ ٹاؤن (بارہمولہ) ، یو پی ایچ سی شاستری نگر (جموں) اور یو پی ایچ سی کرشنا کالونی ( کٹھوعہ) شامل ہیں نے ہر ایک کو دو لاکھ روپے کا ایوارڈ دیا ہے۔