randeep singh

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت کو بنایا ہدف تنقید

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اسے ’ایندھن کی لوٹ‘ قرار دیا، کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مودی جی کی طرف سے ایک اور ‘گڈ مارننگ گفٹ۔ ایندھن کی لوٹ کی گیارہویں قسط! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ۔ گزشتہ 13 دنوں میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ۔ ‘لوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔سرجے والا کا ردعمل آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد آیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 103.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.67 روپے ہے۔ پچھلے مہینے کانگریس نے مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہ ایندھن اور گیس سلنڈر کی قیمتوں کو اسی سطح پر بحال کیا جائے جیسا کہ کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران تھا۔