ایم ڈی این ایچ ایم نے جی ایم سی کٹھوعہ میں زیر تعمیر 50 بیڈڈ کرٹیکل کئیر بلاک اور انٹی گریٹڈ پبلک ہیلتھ لیب کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

ایم ڈی این ایچ ایم نے جی ایم سی کٹھوعہ میں زیر تعمیر 50 بیڈڈ کرٹیکل کئیر بلاک اور انٹی گریٹڈ پبلک ہیلتھ لیب کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے مشن ڈائریکٹر مسٹر بصیر الحق چوہدری نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کا دورہ کیا تا کہ پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن ( پی ایم ۔ اے بی ایچ آئی ایم ) کے تحت تعمیر ہونے والے 50 بیڈز پر مشتمل کرٹیکل کئیر بلاک اور ڈسٹرکٹ انٹی گریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبکی پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ مشن ڈائریکٹر نے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور پروجیکٹ کے سول ، الیکٹریکل اور متعلقہ اجزاء کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے مقررہ ٹائم لائینز ، کوالٹی معیارات اور تکنیکی وضاحتوں کی مکمل پابندی پر زور دیا ۔ انہوں نے عملدرآمد کرنے والے ادارے سے کام کی رفتار تیز کرنے اور پروجیکٹ کو منظور شدہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔ مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ کرٹیکل کئیر بلاک علاقے میں ایمر جنسی اور کرٹیکل کئیر سروسز کو مضبوط کرنے کا ایک اہم ہیلتھ کئیر انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے ۔ مکمل ہونے کے بعد یہ سہولت جی ایم سی کٹھوعہ کے کرٹیکل مریضوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھائے گی اور مجموعی ہیلتھ کئیر کی فراہمی کو بہتر بنائے گی ۔ دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ، جی ایم سی کٹھوعہ کے افسران اور عمل آوری ایجنسی کے نمائندے بھی تھے ۔ سائٹ پر ایک مختصر جائیزہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پروجیکٹ کی پیش رفت کو متاثر کرنے والے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ۔