ایم ایچ اے نے محکمہ جل شکتی کے پی ایم ڈی پی اور آئیکونِک پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

سری نگر//مرکزی وزارت ِ داخلہ نے جموں وکشمیر اور پنجاب حکومتوں کے اَفسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں محکمہ جل شکی کے پی ایم ڈی پی اور آئیکونک پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے ساتھ کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ اور سیکرٹری پی ایم اینڈ ڈی ڈی نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایم ایچ اے پیوش گوئل اور مرکزی وزارتِ اخراجات اور جل شکتی کے نمائندوں نے میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ شاہ پور کنڈی پروجیکٹ میں 53,927ہیکٹر کی آبپاشی صلاحیت موجود ہے اور یہ کنڈی کے دو اَضلاع سانبہ اور کٹھوعہ کو آبپاشی سہولیت فراہم کرے گا ۔ اس طرح اِن علاقوں کی زرعی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا۔کمشنر سیکرٹری جل شکتی جموںوکشمیر نے کہا کہ راوی کنال کے باقی حصے کے لئے جموںوکشمیر حکومت نے اراضی کے حصول کی کارروائی شروع کی ہے اور جب اراضی مالکان کو معاوضہ ادا کیا جائے گا تو اس کو پنجاب حکومت کے اَفسران تک پہنچایا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہاکہ اِس منصوبے کے لئے حاصل کی جانے والی کل 192کنالوں میں سے صرف 5فیصد حصہ حاصل کرنا باقی ہے اور اسے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو منتقل کیا جانا ہے اور اس چھوٹے سے حصے کی منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے کام روکا نہیں جارہاہے۔چیف سیکرٹری نے ایم ایچ اے حکام کو یقین دِلایا کہ اگلے پندرہ دِنوں میں معاوضے کے لئے فنڈس کی ضرورت کوپوراکیا جائے گا اور پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا جائے گا۔پنجاب حکومت کے نمائندے نے کہا کہ شاہ پور کنڈی میں آبی ذخائر بھرنے سے لکھن پور۔ بسوہلی روڈ کا ایک حصہ زیر آب آجائے گا۔چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹری جل شکتی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ یا تو سڑک کو دوبارہ ترتیب دینے کا منصوبہ تیار کریں یا ترجیحی بنیادوں پر اور پروجیکٹ کی ٹائم لائن کے مطابق ایک متبادل پُل / سڑک کے پروجیکٹ کو تیار کریںتاکہ آبی ذخائرکے تالاب کو بنایا جاسکے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایم ایچ اے نے اوجھ کثیر المقصد پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے آبپاشی کی بہتر صلاحیت کے پیش نظر پروجیکٹ کی جلد منظوری کا اشارہ دیا۔اُنہوںنے مشورہ دیا کہ منصوبے کی لاگت کو9167 کروڑ روپے سے 11,908 کروڑ روپے تک بڑھا دیا گیا ہے اور پروجیکٹ کا فنڈنگ پیٹرن 90:10 ہے، اس لئے نظرثانی شدہ پروجیکٹ لاگت کی منظوری کے لئے اسے ٹی اے سی کے سامنے رکھنے سے پہلے یوٹی حکومت کی پیشگی منظوری درکار ہے۔چیف سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ یوٹی 15دِنوں کے اندر اوجھ ایم پی اپی کی نظرثانی شدہ پروجیکٹ لاگت پر رضامندی پیش کرے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایم ایچ اے نے اعلان کیا کہ دریائے جہلم فلڈ مینجمنٹ پلان کے مرحلہ دوم کی منظوری دو ماہ کے اندر دی جائے گی۔