سرینگر//کرناہ کے عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرناہ کے رکن اسمبلی جاوید احمد مرچال نے تسلیم عارف میر کو اپنا پرائیویٹ سیکریٹری مقرر کردیا ہے۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ سرکاری حکم نامے کے مطابق، تسلیم عارف میر کا کام کرناہ کے سب ڈویژن سطح کے افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہوگا تاکہ عوامی مسائل اور شکایات کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔تسلیم عارف میر کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ تمام متعلقہ افسران کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اسمبلی حلقہ کرناہ کے عوام کی شکایات کو فوری طور حل کیا جا سکے۔ ایم ایل اے کے دفتر نے تسلیم عارف میر کے رابطہ نمبر بھی عوام کے ساتھ شیئر کیے ہیں تاکہ لوگ اپنی شکایات براہِ راست ان تک پہنچا سکیں۔جاوید احمد مرچال کے اس اقدام کو کرناہ کے عوام نے سراہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے علاقے میں عوامی مسائل کے حل میں بہتری آئے گی اور انتظامیہ کے ساتھ عوام کا رابطہ مضبوط ہوگا۔










