ہیلپ فائونڈیشن ،ہیلپ ہیومنز اور گوردوارہ پربندھک کمپنی کے اشتراک سے سرینگر میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد
سرینگر//ایمرجینسی حالات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ہیلپ فاونڈیشن جے اینڈ کے اور ہیلپ ہیومنز نے گرودوارہ پربندھک کمپنی چٹی پادشاہی سرینگر کے اشتراک سے ایک روزہ CPR تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا اور عطیہ کیطور گوردوارہ رعناواری کو ایک فنکشنل AED سونپ دیا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق جی پی سی ڈاکٹر ریاض بشیر ایم ڈی ایف اے سی سی آر وی ٹی کے علاوہ پروگرام ڈائریکٹر اور ہیلپ فاونڈیشن کے دیگر ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔ اس ایک روزہ CPR تربیتی پروگرام کا مقصد فرسٹ ایڈ یا فوری دیکھ بھال ہے جو کسی شخص کو زخمی یا بیمار ہونے پر فراہم کیا جاتا ہے۔ابتدائی طبی امداد کے بنیادی مقصد میں زندگی کا تحفہ، چوٹ کو مزید خراب ہونے سے روکنا اور صحت یابی میں مدد کرنا شامل ہے۔ CPR کسی ایسے شخص کو زندہ کرتا ہیجو بیہوش ہو یا سانس نہ لے رہا ہو۔ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والوں کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ CPR ایک جان بچانے والی تکنیک ہے اور اسے میڈیکل میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ اس ایک روزہ تربیتی پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والوں کو AED سے بھی متعارف کرایا گیا۔










