Secretary Health

ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر میڈیسن جدید ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ سیکرٹری صحت

جی ایم سی سری نگر میں ’’اے اینڈ اِی بے میں ائیرو ے مینجمنٹ ‘‘ اور ’’ ٹروما کیئر کی پیر الیل ریسی سیٹیٹو ترجیحات‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب

سری نگر//گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)سری نگر کے شعبہ اینستھیزیالوجی، کریٹیکل کیئر، پین اینڈ پیلی ایٹو کیئر میڈیسن کی جانب سے آج ’اے اینڈ اِی بے میں ایئر وے مینجمنٹ ‘ اور ’’پیرا لیل ریسی سیٹیٹو پریاریٹیز آف ٹراؤما کیئر‘ کے موضوع پر ایک سی ایم اِی کم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔سیکرٹری صحت نے اَپنے خطاب میں زور دیا کہ ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر میڈیسن کسی بھی جدیدہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اُنہوں نے ایئر وے مینجمنٹ اور ٹروما ریسی سیٹیشن میں مہارت پر مبنی تربیت کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر مداخلت، مؤثر ٹیم ورک اور شواہد پر مبنی پروٹوکولز پر عمل درآمد مریضوں کے بہتر نتائج کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ڈاکٹر عابد رشیدشاہ نے محکمہ کی طبی مہارت اور لگن کو سراہا اور ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی خدمت ایک ہمہ گیر اور مریض پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ انجام دیں۔پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر عفت حسن نے سی ایم ای کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی اور ٹروما کیئر میں ادارہ جاتی صلاحیت اورطبی تیاری کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل طبی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔محکمہ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حنا بشیر شاہ نے اَپنے خطاب میں کہا کہ ایئر وے مینجمنٹ اور ریسی سیٹیشن میں منظم تربیت ان تمام معالجین کے لئے ناگزیر ہے جو ایمرجنسی یا کریٹیکل کیئر میں خدمات انجام دیتے ہیں۔پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ پروفیسر ڈاکٹر رُخسانہ نے اینستھیزیالوجسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہر طبی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی اور کثیر الشعبہ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے مرکزی ارکان ہوتے ہیں۔کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر محمد امید نے فیکلٹی، رہائشیوں اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کو سراہا جن کی کوششوں سے یہ تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔کوآرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر سیفناطاہر نے اشتراک کیا کہ اِس ورکشاپ کا مقصد ایئر وے ایمرجنسیز اور ٹروما ریسی سیٹیشن کے دوران کلینیکل فیصلہ سازی، عملی مہارت اور اعتماد میں اضافہ کرنا تھا۔کانفرنس میں ممتاز ماہرین نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر پنکج کندرا، سربراہ اینستھیزیا، جِپمر پونڈی چیری،ڈاکٹر کاجل جین، سربراہ اینستھیزیاپی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ،پروفیسر ڈاکٹر حنا بشیر شاہ سربراہ اینستھیزیاجی ایم سی سری نگر،ڈاکٹر ابرق اسماء ایسوسی ایٹ پروفیسر ایچ آئی ایم ایس آر دہلی،ڈاکٹر نازیہ نذیرسربراہ اینستھیزیاجی آئی ایم ایس نوئیڈا،پروفیسر جتندرا کور اور پروفیسر سمن اروڑہ پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ جبکہ محکمہ کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی کانفرنس میںشرکت کی۔ اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجن ڈاکٹر ارشاد مسگراور ڈی ایم کارڈیک اینستھیزیا ڈاکٹر طارق تانترے نے لیکچرز دئیے جن میں آکسی جینیشن حکمتِ عملی، ٹروما میں ایئر وے اسسمنٹ، لرنگوٹریکل ٹروما، انہیلیشنل برنز اور مشکل ایئر وے حالات کے حل جیسے موضوعات شامل تھے۔لیکچرز کے بعد ایک عملی تربیتی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈاکٹر یوشع منیب گیلانی اور ڈاکٹر قاضی عفان ظہور نے کی۔ورکشاپ میں سات سکل سٹیشن قائم کئے گئے جن میں ایئر وے سونوگرافی سمیت مختلف عملی تربیتی ماڈیول شامل تھے۔