سرینگر//پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے آج کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے پانچ اراکین کو نامزد کرنے کا اختیار دینا انتخابات کی “نتیجہ سے پہلے کی دھاندلی” ہے۔وی او آئی کے مطابق انہوںنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ جموں و کشمیر میں 1987 کے انتخابات میں دھاندلی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔اس کے بجائے تمام 90 اراکین کو نامزد کیا ہو۔ الیکشن کیوں کروائے؟ انہوںنے کہا کہ 1987 کے چوری شدہ انتخابات نے جموں و کشمیر کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ پھر بھی کوئی سبق نہیں سیکھا؟‘‘ حکومت سازی کے لیے بی جے پی مخالف محاذ کی حمایت کرنے والی اپنی پارٹی کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی سینئر قیادت انتخابی نتائج آنے کے بعداس پر بات کرے گی ۔










