ایل جی نے ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

ایل جی نے ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ڈوڈہ میں ہمارے فوجی جوانوں اور جے کے پی اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ اُنہوں نے ان بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دیں اور سوگوار کنبوں کے ساتھ اِظہارِ تعزیت کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اَپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے اور دہشت گردوں اور اُن کے ساتھیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔اُنہوں نے کہا،’’ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوں اور ہمیں درست معلومات فراہم کریں تاکہ ہم اِنسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرسکیں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو بے اثر کرسکیں۔