جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پہلگام اور اننت ناگ میں سیاحوں پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل پولیس اور سینئر سیکورٹی حکام سے بات کی۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ اِس گھناؤنے حملے میں ملوث اَفراد کو بخشا نہیں جائے گا۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی اِمداد فراہم کی جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘ پر بیان جاری کیا،’’میں پہلگام میں سیاحوں پربُزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میںلوگوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اِس گھناؤنے حملے میں ملوث اَفراد کو سزا ضرور دِی جائے گی۔ میں نے ڈِی جی پی اور سیکورٹی حکام سے بات کی ہے۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔میں نے ضلعی اِنتظامیہ اور صحت کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ پہلگام میں داخل زخمیوں کو فوری طبی اِمداد فراہم کی جائے۔ ایک زخمی سیاح کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘










