سرینگر //لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر سینک سہایتا کیندر ( ایل جی ایس ایس کے ) کے ویب پورٹل کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر سینک سہایتا کیندر ( ایل جی ایس ایس کے ) مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز ( سی اے پی ایفز ) کے حاضر سروس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اہم اقدام ہے ۔ اس کی فعالیت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے انتظامیہ نے پورٹل lgssk.jk.gov.in متعارف کرایا ہے ۔ BISAG-N کے ذریعے تیار کردہ یہ پورٹل کیندر کیلئے ایک سہارا ٹول ہے ، جو ہر شکایت کو درج کرنے ، کئے گئے اقدامات کو ریکارڈ کرنے اور حکام اور درخواست دہندگان دونوں کو ٹریکنگ تک رسائی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جبکہ کیندر فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سہولت فراہم کرنے کا ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے ، پورٹل ہر کیس کی منظم فالو اپ اور شفاف نگرانی کو یقینی بناتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر سینک سہایتا کیندر حاضر سروس اہلکاروں اور سول انتظامیہ کے درمیان ایک پُل ہے ، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پیش کئے گئے معاملات کو فوری طور پر اٹھایا جائے ، صحیح چینلز کے ذریعے رہنمائی کی جائے اور وقت کے اندر حل کیا جائے ۔ سرکاری دفاتر کے ساتھ براہ راست رابطہ کاری ، ضرورت پڑنے پر سہولت کاری کے انتظامات ، اور پیش رفت کی نگرانی کے ذریعے کیندر فوجیوں کو یقین دلاتا ہے کہ وہ اپنی قومی ڈیوٹی پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے خاندانوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا ۔ جموں اور سرینگر کے سول سیکرٹریٹس میں اب فعال اپنے دفاتر کے ساتھ کیندر جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام حاضر سروس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فی الحال یونین ٹیر ٹیری میں تعینات اہلکاروں کے سول مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک سنگل ونڈو سہولیاتی مرکز کے طور پر کام کرے گا ۔ سیکرٹری قبائلی امور اور انچارج لفٹینٹ گورنر سینک سہایتا کیندر نے جموں و کشمیر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں سینک سہایتا کیندر کے بارے میں ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔










