ایلون مسک کے سلام کی ویڈیو نے ہٹلر کی یاد تازہ کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قریب ترین شخصیت بن جانے والے امریکی ارب پتی ایلون مسک تنازعات کی زد میں رہتے ہیں۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے سربراہ نے پیر کے روز ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران میں اپنی حرکت سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔اس کی وجہ مسک کا نازیوں کے طریقے سے سلام کا اشارہ کرنا تھا۔ اس اشارے نے لوگوں کو نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی یاد دلا دی۔واشنگٹن میں امریکی صدر کی آمد سے قبل “کیپیٹول وان ارینا” کے اسٹیج پر خطاب میں ایلون مسک نے حامیوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی بدولت ملک میں یہ عظیم تبدیلی آئی۔ اس کے بعد ایلون نے اپنا دایاں ہاتھ دل پر رکھا اور پھر اسے بلند کر کے کہا “میرا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے”۔ اس کے بعد ایک بار پھر یہ اشارہ دہرایا۔اس امر نے ایکس پلیٹ فارم پر چہ مگوئیاں شروع کر دیں جب کہ ایلون مسک کی وڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔