ایشیا کپ 2023کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، راہل اور شریئس کی واپسی، تلک ورما کو بھی ملا موقع

ایشیا کپ 2023کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں 17 کھلاڑیوں کی ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ کافی وقت سے چوٹ کے سبب ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے کے ایل راہل اور شریئس ایر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
جسپریت بمراہ اور پرسدھ کرشنا کی بھی وَنڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ دونوں بھی زخمی تھے اور کئی مہینوں سے ٹیم سے باہر تھے، لیکن آئرلینڈ کے خلاف جاری ٹی-20 سیریز میں ان دونوں ہی گیندبازوں نے کرکٹ کے میدان پر اچھی واپسی کی ہے۔ ٹیم میں تلک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ وَنڈے میں ٹیم کے لیے نیا چہرہ ہوں گے۔ سلیکٹرس نے 18 کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں سنجو سیمسن بیک اَپ وکٹ کیپر یعنی اٹھارہویں کھلاڑی ہوں گے۔تلک ورما کو ایشین گیمز کے لیے بھی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عالمی کپ اور ایشین گیمز کی تاریخوں میں تصادم کے سبب ان کا دونوں ٹورنامنٹس میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں اجیت اگرکر نے کہا ہے کہ عالمی کپ اسکواڈ میں ان کے سلیکشن پر فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔ ایشیا کپ کے لیے منتخب ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔