ایشیا کپ کے لئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم، حکومت سے ملی ہری جھنڈی

ایشیا کپ کے لئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم، حکومت سے ملی ہری جھنڈی

ہاکی ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ہندوستان میں ہونا ہے۔ اس میں 8 ٹیموں کا حصہ لینا ہے، لیکن ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اس میں حصہ لینے سے متعلق معاملہ پھنسا ہوا تھا۔ اب ہندوستانی وزارت کھیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو اگلے ماہ ہندوستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں حصہ لینے سے نہیں روکا جائے گا۔ اس سے پاکستانی ٹیم کے ہاکی ایشیا کپ میں کھیلنے اورہندوستان آنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
وزارت کھیل کی طرف سے ملی ہری جھنڈی
وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ ہندوستان کئی ممالک کی حصہ داری والے ٹورنا منٹ میں پاستان سے کھیلے گا۔ ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کے ہندوستان میں ملٹی نیشنل ٹورنا منٹ میں حصہ لینے کے خلاف نہیں ہیں، لیکن دو طرفہ ٹورنامنٹ الگ ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل کھیلوں کا مطالبہ ہے کہ ہم ٹورنا منٹ کھیلنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چل رہی ہے، لیکن وہ ملٹی نیشنل ٹورنا منٹ میں حصہ لیتے ہیں۔
ہاکی ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں لیں گی حصہ
ہاکی ایشیا کپ 27اگست سے 7 ستمبرتک بہارکے راجگیرمیں منعقد کیا جائے گا، جس میں ہندوستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستان نے میزبان ہونے کے ناطے کوالیفائی کیا ہے۔ ہندوستان کے علاوہ اس ٹورنا منٹ میں چین، جاپان، ملیشیا، ساؤتھ کوریا، عمان اورچائنیزتائپے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ہندوستانی ہاکی ٹیم تین بارجیت چکی ایشیا کپ کا خطاب
ہندوستانی ہاکی ٹیم تین بارایشیا کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ اس نے آخری بارسال 2017 میں اس خطاب کوجیتا تھا۔ وہیں گزشتہ بارہاکی ایشیا کپ سال 2022 میں کھیلا گیا تھا، جس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم جاپان کوہراکرتیسرے نمبرپررہی تھی۔ دوسری طرف پاکستانی ہاکی ٹیم نے تین باراورساؤتھ کوریا نے ابھی تک پانچ بارایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-