ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کووڈ پابندیوں کے بغیر کھیلی جاسکتی ہے، رمیزراجا

ایشیا کپ پاکستان کے بجائے غیرجانب دار مقام میں ہو، ایسا نہیں ہوسکتا، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے ہمارے پاس نہیں آتا ہے تو نہیں آئے لیکن میزبانی غیرجانب دار مقام کو ملے ایسا نہیں ہوسکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پچ پر گھاس سے کچھ نہیں ہوتا ہے، پہلے باؤنس ڈیفائن کرنا ہوتا ہے، گھاس آپٹک کے حساب سے بڑی اچھی لگتی ہے لیکن اس کا اثر نہیں پڑتا، اس لیے یہ سمجھنا ہے کہ ہمیں باؤنس پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر گھاس کے بھی باؤنس ہوتا ہے، بہت ساری آسٹریلین پچز پر ایسا ہوتا ہے، وہاں اتنی گھاس نہیں ہوتی ہے، ہمیں اپنی باؤلنگ کے حساب سے تیاری کرنی ہے، آدھا تیتر آدھا بٹیر ہوتا ہے جو ہمیں نہیں چاہیے۔خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے روز انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر ریکارڈ 506 رنز بنائے تھے اور دوسرے روز مجموعی طور پر657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔انگلینڈ کے 4 بلے بازوں نے پہلے سنچریاں مکمل کی تھیں اور پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں آتی ہے تو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان میزبانی کرسکتا ہے تو رمیز راجا نے کہا کہ کیوں نہیں کرسکتے، ہم تو حاضر ہیں اور یہ ہمارا حق ہے، ایک چیز ہمیں ملی ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ہمیں میزبانی کے لیے ایشیا کپ دیا، اس کے بعد بھارت کہتا ہے ہم نہیں آئیں گے تو میں مان سکتا ہوں کہ ان کو ایک سیاسی مسئلہ ہے تو نہیں آئیں مگر ایشیا کپ ہمارے سے لے کر غیرجانب مقام پر ہو یہ نہیں ہونے والا ہے۔