ہندوستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ستمبر میں ہونا ہے۔ اس ٹورنا منٹ میں اب صرف تین ماہ ہی باقی بچے ہیں، لیکن اس کے باوجود اس ٹورنا منٹ پر تعطل کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اگریہ ٹورنا منٹ ستمبر میں نہیں ہوتا ہے تواس کے بعد اس کا ہونا مشکل ہوجائے گا، کیونکہ اس کے بعد سبھی ٹیموں کے شیڈول پہلے ہی بہت سخت ہیں۔ اس دوران ایشیا کپ کے آفیشیل براڈ کاسٹرسونی نے ایک پوسٹرریلیز کردیا، جس میں ہندوستان، بنگلہ دیش اورسری لنکا کے کپتانوں کو دکھایا گیا، لیکن اس پوسٹرسے پاکستان غائب ہے۔ اس کے بعد ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اب خبر آرہی ہے کہ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ایشیا کپ 2025سے متعلق ہندوستانی حکومت سے بات کرسکتا ہے۔ حکومت سے احکامات ملنے کے بعد بی سی سی آئی آگے کوئی فیصلہ کرے گا کہ ہندوستان کب اورکہاں پاکستان سے میچ کھیل سکتا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد خراب ہوگئے رشتے
22 اپریل کو جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے آپریشن سندورچلا کرپاکستان میں واقع کئی دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔ بھلے ہی دونوں ممالک کے درمیان سیزفائرہوگیا ہے، لیکن کرکٹ پراس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندوستان کو اس بار ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرنی ہے۔ ایسے میں پاکستان اس ٹورنا منٹ میں کہا کھیلے گا اور ہندوستان سے اس کا مقابلہ ہوگا کہ نہیں، اس کا فیصلہ ہندوستانی حکومت سے حکم ملنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔ رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی کے افسران نے بتایا، ”سچ کہوں توہمیں اس بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ہے۔ خواتین کرکٹ الگ الگ ہے کیونکہ ہندوستان-پاکستان میچ پر زیادہ نظرنہیں جاتی، لیکن مینس کرکٹ کروڑلوگ دیکھتے ہیں۔ آپریشن سندور کے بعد سے ہندوستان-پاکستان میچ سے متعلق تعطل کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ہم اس معاملے پرحکومت سے بات کریں گے۔“
ایشیا کپ 2025میں کیا ہونے والا ہے؟
یہ ٹورنا منٹ ستمبرمیں ہندوستان میں ہونے والا ہے۔ پاکستان اپنے میچ کولمبو یا دبئی میں کھیل سکتا ہے، لیکن بی سی سی آئی نے ابھی تک سری لنکا کرکٹ یا امارات کرکٹ بورڈ سے پاکستان کے میچوں کی میزبانی کے امکانات پربات چیت نہیں کی ہے، جبکہ اکتوبرمیں ہندوستان آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں 5 اکتوبرکوکولمبومیں پاکستان سے مدمقابل ہوگا۔ اس کی میزبانی بھی ہندوستان ہی کررہا ہے اور پاکستان کے سبھی میچ سری لنکا میں ہوں گے۔
ٹی-20 فارمیٹ میں ہوگا ایشیا کپ
بی سی سی آئی کے ایک افسرنے بتایا کہ میچوں کے بائیکاٹ کے بارے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے۔ ہم آئی سی سی ٹورنا منٹ میں پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہیں اوراگرہماری حکومت کچھ نہیں کہتی ہے تویہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کے لئے ہمیں آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا۔ ہندوستان اس وقت ایشیا کپ کا چمپئن اوراس با ایشیا کپ 2025 فروری-مارچ میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹی-20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔










