سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ( ایس ای ڈی ) میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے آسانی سے عملدرآمد کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سیکرٹری ایس ای ڈی بی کے سنگھ ، وائس چئیر پرسن جے کے بوس وینا پنڈتا ، سکول ایجوکیشن جموں و کشمیر کے ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، سماگرہ تعلیم ، این سی ای آر ٹی کے نمائندے ، ٹاسک فورس کے دیگر ممبران اور ایس ای ڈی کے متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر یا ورچول موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے اس بات کو برقرار رکھا کہ NEP-2020 کا مقصد بنیادی مرحلے سے ثانوی مرحلے تک تمام پہلوؤں میں پرایمری اور ثانوی اسکول کی تعلیم کی تشکیل نو ہے جس میں سب کیلئے مساوی اور جامع تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی سے جموں و کشمیر میں تعلیم کے شعبے کی تجدید ہو گی اور اس پالیسی کے ذریعے اس شعبے کی زیادہ سے زیادہ ضرورت کو پورا کیا جائے گا ۔ پالیسی کے مقاصد کے حصول کیلئے ایکشن پلان کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے ٹاسک فورس کے تمام ممبروں پر زور دیا کہ وہ این ای پی کے مطلوبہ اہداف کو مقررہ وقت کے ساتھ حاصل کرنے کیلئے ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ انہوں نے ٹاسک فورس کے ممبران سے کہا کہ وہ موجودہ تشکیل کو دوبارہ تشکیل دے کر آئیندہ پانچ سال کیلئے ایکشن پلان تیار کرے تا کہ این ای پی کے مطابق نتائج حاصل ہو سکیں ۔ اساتذہ کی تربیت کی ضرورت کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے ممبروں پر زور دیا کہ اساتذہ کیلئے باقاعدگی سے اہلیت کی تربیت کے پروگراموں کو این ای پی کی سفارشات کے مطابق ہونا چاہئیے کیونکہ اس پالیسی کو زمینی سطح پر موثر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے تربیتی پروگراموں کے بعد مطلوبہ نتایج کے حصول کیلئے ان کی کارکردگی باقاعدہ نگرانی کی جانی چاہئے ۔










