ماریہ کرکٹ کلب پٹن نے جیت درج کی ،نوجوانوں کیلئے کھیل کود لازمی /سلیم جانگیر
سرینگر / /ایس این ڈبلیوکپ چندر ہامہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا ۔افتتاحی میچ میں ماریہ کرکٹ کلب پٹن نے پی سی سی پٹن کو4رنز سے شکست دے کر جیت درج کی ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ماریہ پٹن اور پی سی سی کے درمیان کھیلا گیا اور ماریہ پٹن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا ۔بتایاجاتا ہے کہ ماریہ پٹن نے س20اورس میں116رنزبنائے اورٹیم کے کھلاڑی طاہر احمدنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے25رنز بنائے اور متواتر طور 4وکٹس لئے جبکہ ماریہ پٹن کی حریف ٹیم پی سی سی پٹن 116رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی ۔اس طرح اپنے نام کردیا اور فاتح ٹیم کے کھلاڑی طاہر احمد نے بلے بازی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 25رنز بنالئے۔اس موقعہ پر فاتح ٹیم کے کھلاڑی طاہر احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔افتتاحی تقریب پر ایڈوائزر شاہین سپورٹس ایسوسی ایشن گلزار احمد ،جنرل سیکریٹری اور چنار ایسوسی ایشن وسن کے صدر امتیاز احمد اورنعیم احمد بٹ نے بطور مہمانان خصوصی کے شرکت کی ۔اس دوران نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی سی سی ٹیم کے کپتان سلیم جہانگیر نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جہاں منشیات اور سماجی بدعات کے بڑھتے رجحان میں نوجوان مبتلا ہورہے وہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس رجحان سے دور رکھنے کیلئے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف مائل کرنا بنیادی مقصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ 20سال سے کھیل کود ساتھ مسلسل وابستہ ہیں اور کھیل کود انسان کے نشو نما میں مدد گار ثابت ہوتا ہے انسانی جسم میں طاقت اور اس سے قوت مدافعت بہتر ہوجاتی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے لت میں مبتلا ہونے کے بجائے کھیل کود کی طرف اپنا توجہ مبذول کریں تاکہ وہ صحت مند زندگی گذارنے کے ساتھ ساتھ سماج کی تعمیر بھی بہتر کرسکیں










