ملازمین میں بے چینی اوراحساس عدم تحفظ،لیفٹنٹ گورنر اورچیف سیکرٹری تجویزپرنظرثانی کریں:اعجازاحمدخان
سری نگر//سینئرٹریڈیونین لیڈر اورملازم انجمنوںکے اتحادایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے ایس آرائو43کی منسوخی کے مجوزہ اقدام پرسخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے جموں وکشمیرکے لاکھوں سیول ملازمین بے چینی کے شکارہورہے ہیں اوراُن میں اپنی ملازمتوں ومستقبل کے حوالے سے عدم تحفظ کااحساس بڑھ رہاہے ۔اعجاز خان نے تمام ملازم انجمنوں اورفورموںسے حکومت کے اس مجوزہ اقدام کیخلاف جمہوری اندازمیں آوازبلندکرنے کی اپیل کی ۔جے کے این ایس کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میںEJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے کہاکہ ایس آرائو کوسیول ملازمین کیلئے ختم یامنسوخ کئے جانے کی اطلاع سخت پریشان کن ہے،کیونکہ اطلاع ہے کہ صرف سیول محکموںمیں تعینات ملازمین کوا سحق سے محروم کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ 1994میں بنائے جموں اورکشمیر (ہمدردانہ تقرری) قواعد، 1994کے تحت ایس آرائو43بنایاگیاتھا،تاکہ تشددکی کسی واردات میں اپنی جان گنوانے والے سرکاری ملازم کے گھرکے کسی ایک فردکواُسکی تعلیمی قابلیت اوراہلیت کی بنیاد پرگیزٹیڈ پوسٹ سے کم کسی پوسٹ پرسرکاری ملازمت فراہم کی جائے جبکہ عام حالت میں دوران ڈیوٹی کسی ملازم کی موت واقعہ ہونے کی صورت میں بھی اُسکے پسماندگان کوراحت دی جاتی ہے ،ساتھ ہی ایس آرائو43میں تشددکی کسی واردات میں کسی عام شہری کے ازجان ہونے کی صورت میں اُسکی اہل خانہ کی بازآبادکاری کابھی خیال رکھاگیاہے۔EJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے کہاکہ جموں وکشمیرکے سرکاری ملازمین نے جس ایمانداری ،لگن اورجانفشانی کیساتھ اپنے فرائض انجام دئیے ہیں ،وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ،اورخاص طورپر گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے جن مشکل ترین حالات میں یہاںکے ملازمین نے تمام ترخطرات اورپُرخطرحالات میں اپنی خدمات انجام دی ہیں ،اُسکی مرکزی اورریاستی سرکاروںکے اعلیٰ ذمہ داروں نے بھی وقتاًفوقتاًستائش کی ہے ۔اعجاز خا ن نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ اگرموجودہ حکومت ایس آرائو 43کوختم یامنسوخ کرتی ہے تو یہ امتیازی اوربلاجوازفیصلہ ماناجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ایسے غیرضروری اورغیرمنصفانہ اقدامات سے جموں وکشمیر کے لاکھوں سرکاری ملازمین پہلے ہی بے چینی اوراحساس عدم تحفظ کے شکار ہیں ،اورمجوزہ اقدام زخموں پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔سینئرٹریڈیونین لیڈراعجاز خان نے تمام ملازم انجمنوں اورفورموںسے حکومت کے اس مجوزہ اقدام کیخلاف جمہوری اندازم یں آوازبلندکرنے کی اپیل کی۔اپنے بیان میںEJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہاجی اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمارمہتاجی سے اپیل کی کہ وہ ایس آرائو 43کی مجوزہ منسوخی کی تجویزپرنظرثانی کریں،تاکہ لاکھوں ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کاازالہ ہوسکے ۔










