سری نگر//پارٹی کمشن تجویز کی رپورٹ تیار کررہی ہے اور اسے جلدی ہی حد بندی کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ جموں کشمیر کیسابق وزیر اعلی اور اور پی اے جی ڈی کے چیرمین ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حیدر پورہ انکاؤنٹر پر جموں و کشمیر کی ایس آئی ٹی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کے احکامات دئیے جانے چاہئے تاکہ اصل صورت حال یا حقائق سامنے آسکے۔کے این ایس کے مطابق ٹیگور ہال سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں جو لوگ مارے گئے انہیں پولیس نے مارا اور اب وہ اپنے دفاع کے لیے غلط ایس آئی ٹی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جانا چاہئے اور پولیس کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔ حد بندی کمیشن کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی کی تجویز کی رپورٹ جلد تیار ہو جائے گی اور وہ اسے کمیشن کے سامنے پیش کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے سامنے ان تجاویز کی رپورٹ بھی پیش کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ نیشنل کانفرنس نے حد بندی کمیشن کے سامنے کیا پیش کیا ہے۔










