تہران/یو این آئی// ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ سیجوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ٹرمپ کی مذاکراتی تجویز پر مثبت جواب کا کہا ہے۔ایران نے زور دیا ہے کہ دھمکیوں، غیر معقول مطالبات سے پاک ماحول میں منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں۔










