سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع مشہور سیاحتی مقام اہربل میں سال کے صرف 3ماہ میں گہما گہمی رہتی ہے جبکہ باقی نومہینے یہاں سناٹا چھایا رہا ہے ۔لوگوں نے علاقے میں سنو فسٹو ل منعقد کرنے کا مقامی لوگوں کا مطالبہ کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر کا انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام اہر بل کولگام ں سیاحتی سیزن صرف تین ماہ تک ہی رہتا ہے جبکہ سال کے دیگر 9مہینے یہاں پر کوئی بھی سیاح نہیں آتا۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ اہربل میں بھی ونٹر سیزن شروع کیاجائے اور یہاں پر سنو سیکنگ کیلئے بہتر جگہیں موجود ہیں جہاں پر سیاح اور سیلانی سیکنگ کرسکتے ہیں۔نمائندے کے مطابق یہاں موسم سرما میں کھیلنے کے لئے بہتر جگہ ہونے کے باجوس سرکار اس جانب کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کے ساتھ ساتھ لوگ بے روزگاری کے شکار ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں پر بھی گلمرگ کی طرز پر سنو سکیٹنگ شروع کی جائے۔ لوگوں نے کہا کہ اہربل میں گروٹن، کنگوٹن اور سییکجن، وغیرہ ایسی جگہیں ہیں جہاں پر ماہ نومبر میں ہی برفباری ہوتی ہے اس لئے یہ جگہیں سنو سکیٹنگ کیلئے بہترین ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ اس طرح سے اگر یہاں پر سنو سکیٹنگ شروع کی گئی تو یہاں پر سال کے بارہ مہینے سیاحتی سیزن رہے گا جس سے یہاں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔ا س دوران مقامی لوگوں نے محکمہ سیاحت کے اعلیٰ زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کی طرف توجہ دیکر اہربل میں بھی سنو سکیٹنگ شروع کروائیں۔










