سری نگر// جموں و کشمیر کے کچھ بالائی علاقوں میں سومواراور منگل کی درمیانی رات ہلکی برف باری جبکہ کچھ مخصوص میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ۔تاہم محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق منگل کودن بھرموسم ابروآلود لیکن مجموعی طو رپرخشک رہا۔اس دوران سومواراور منگل کی درمیانی رات سیاحتی مقامات گلمرگ اورپہلگام میں شبانہ درجہ حرارت پھرنقطہ انجماد سے نیچے ریاتاہم سری نگرسمیت وادی بھرمیں رات کادرجہ حرارت صفر سے ا وپرریکارڈ کیا گیا ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی ہے کہ جموں وکشمیرمیں 9تا13مارچ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے ،اوراس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری او ربارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عام طور پر ابر آلود موسم کے بیچ بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہاکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں الگ تھلگ مقامات پر بارش اوربرفباری کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سری نگر میں سومواراور منگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت5.4ڈگری سینٹی گریڈ،، پہلگام میں منفی2.2 ڈگری اور گلمرگ میں منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈکم سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق منگل کودن بھرموسم ابروآلود لیکن مجموعی طو رپرخشک رہا۔










