اکھل کولگام مسلح تصادم98گھنٹوں سے جاری،علاقہ گولیوں کے گن گرج سے لرز اٹھا

اکھل کولگام مسلح تصادم98گھنٹوں سے جاری،علاقہ گولیوں کے گن گرج سے لرز اٹھا

طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری،ملی ٹینٹوں کو مار گرانے آپریشن جاری رہے گا:آئی جی پی

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکھل علاقے میں جمعہ کی شام سے جاری انکونٹر پیر کے روز بھی جا ری رہا ہے جس دوران علاقہ گولیوں کے گن گرج سے لرز اٹھا ہے تاہم کسی ملی ٹینٹ کے ہلاکت کے حوالے سے کوئی تازہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔ادھر آئی جی کشمیر نے بتایا علاقے میں طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جہاں ملی ٹینٹوں کو ختم کرنے کارروائی جاری رہے گی ۔اس دوران پیر کے روز علاقے میں ڈی جی پی،آئی جی پی اور دیگر فورسز کے اعلیٰ افسران نے علاقے کا دورہ کیا اور یہاں تازہ صورتحال کے حوالے سے جانکاری حاصل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پیر کے روزپولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نلین پربھات اور آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے فوج اور نیم فوجی دستوں کے سینئر افسران کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے آج دوبارہ انکاؤنٹر کے مقام کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے علاقے میں نگرانی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔اس دوران آئی جی پی کشمیر نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ دونوں طرف سے فائرنگ جاری ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دہشت گردوں کو بے اثر نہیں کر دیا جاتا۔یہ انکونٹر جمعہ کی شام سے جاری ہے جس میں اب تک سرکاری بیان کے مطابق دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔حکام کے مطابق پیر کی صبح وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا۔ چھپے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے سیکیورٹی فورسز فضائی نگرانی کے لیے ڈرون اور ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی ہیں۔مخصوص انٹیلی جنس معلومات کے بعد جمعہ کی شام کو شروع ہونے والے مقابلے کے بعد سے، تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ کم از کم دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔جمعہ کی شام یکم اگست کو فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے بعد، آپریشن رات بھر روک دیا گیا کیونکہ فورسز نے اپنی پوزیشنیں مضبوط کر لیں اوراضافی کمک تعینات کر دی گئی۔ ہفتے کی صبح لڑائی دوبارہ شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ علاقے کو سخت گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بستی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وفے سے جاری ہے جہاں فورسز کو شبہ ہے کہ بستی میں اور ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔