23-01-2021/=ممبئی: اکشے کمار کی آنے والی فلم ‘بچن پانڈے’ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار کے علاوہ ارشد وارثی ، کرتیسینن اور جیکولین فرنانڈیز بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ ان دنوں فلم کی شوٹنگ جیسلمیر میں جاری ہے۔ ان سب کے درمیان فلم بنانے والوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم میں اکشے کمار کا ایک نیا روپ بھی جاری کیا۔ اکشے کمار نے فلم میں اپنی لک کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔ اکشے کمار نے ٹویٹ کیا اور لکھا’ان کا لک ہی کافی ہے۔ بچن پانڈے 26 جنوری 2022 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔’
