اکائونٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کیلئے 1.36لاکھ اُمیدواروں نے حصہ لیا

اکائونٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کیلئے 1.36لاکھ اُمیدواروں نے حصہ لیا

جموں//جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے جموںوکشمیر یوٹی کے 19 اَضلاع میں بورڈ کی طرف سے قائم کردہ 722 اِمتحانی مراکز میں اکائونٹس اسسٹنٹ ( فائنانس ) کے اَسامیوں کے لئے او ایم آر بیسڈ اوبجیکٹیو ٹائپ تحریری اِمتحان کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے آئٹم نمبر 106 کے تحت 2020 ء کے اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 04 کے ذریعہ اکائونٹس اسسٹنٹ ( محکمہ خزانہ ) کی 972اَسامیوں کا اِشتہار دیا ۔کل 2 لاکھ اُمیدواروں میں سے جنہوں نے مذکورہ اِسامیوںکے لئے درخواست دی تھی تقریباً 1.36 لاکھ اُمیدواروں (70فیصد) نے امتحان میں حصہ لیا۔او ایم آر اِمتحانی ٹیسٹ متعلقہ ضلعی اِنتظامیہ بشمول پولیس، تعلیم ، صحت ، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے فعال تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں نے بھی اَمتحان کے پُر اَمن اِنعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔چیئرمین جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے کہا،’’ یہ ایک بہٹ بڑی مشق تھی اور میں اِس اہم اِمتحان کے کامیاب اِنعقاد کے لئے بہت زیادہ تعاون کرنے کی خاطر تمام رول پارٹنروں بالخصوص ضلعی اِنتظامیہ کا شکر گزار ہوں ۔ مزید برآں، اِمتحانی عمل کے دوران شفافیت اور اِنصاف پسندی کو بڑھانے کے لئے جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے لائیو سی سی ٹی وی نگرانی اور بائیو میٹر ک حاضری کی کیپ چیرنگ کی سہولیت متعارف کی تاکہ غیر منصفانہ طریقوں جیسے نقالی کی کوششوں کو روکا جاسکے۔‘‘چیئرمین جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے مرکز سپر اِنٹنڈنٹ کے علاوہ ہر اِمتحانی سینٹر کے لئے ایک سینٹر اوبزرور اور سینٹر مجسٹریٹ کے ساتھ نگرانی کے لئے ایک کثیر پرت والا ڈھانچہ تعینات کیا۔ اِمتحان کے پُر اَمن اِنعقاد کے لئے تقریباً 722 مجسٹریٹوں، 722 سینٹر ابزروروں اور 722 سینٹر سپرانٹنڈنٹ اور تقریباً 8100 انویجی لیٹروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امتحان کی مؤثر نگرانی کے لئے فلائنگ اسکواڈوں، جنرل مبصرین اور چیف انسپکٹروں کو نامزد کیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ہر امتحانی مرکز پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مناسب حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔چیئرمین جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کمانڈ کنٹرول روم میں تعینات اَفسران اور اہلکاروں نے اِمتحان کے اِنعقاد پر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ اُمید واروں کو غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے کا پتہ چلا۔ اِمتحانی مرکز میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کا پتہ لگانے کے لئے سی سی ٹی وی کی نگرانی ایک کار آمد ٹول ثابت ہوا۔چیئرمین جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ آنے والے دِنوں میں صدفیصد لائیو سٹریمنگ کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی نگرانی کے اِستعمال کو بڑھانے کا اِرادہ رکھتا ہے ۔ اِس کے علاوہ بورڈ نے سی سی ٹی وی کی نگرانی سے ناپسندیدہ عمل میں ملوث ایک انوجیلی لیٹر کو بھی پایا ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔چیئرمین جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ( کنڈکٹ آف ایگزام نیشن ) ریگولیشنز 2013 کے سکیشن 27(اے) میں بتایا گیا ہے کہ اُمیدوار کے پاس کمیونی کیشن ڈیوائس، الیکٹرانک آلات/گیجٹ یا کوئی اور مواد حاصل کرنے کی نیت سے پایا جاتا ہے۔ امداد کو امتحان میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔اسی مناسبت سے چیئرمین جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈنے امتحان میں شفافیت اور منصفانہ پن کو برقرار رکھنے کی خاطر مذکورہ امیدواروں کو جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ امتحانات میں شرکت سے 3 سال کے لئے روکتے ہوئے نااہ قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ مزید برآں، بورڈ مجاز اتھارٹی کو مذکورہ تفتیش کار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔مزید برآں، مذکورہ امتحان کو کووڈ ۔ 19 پروٹوکول کے تحت مطلع کردہ ایس او پیز کے مطابق سختی سے منعقد کیا گیا ہے اور کووِ ڈ مناسب طرز ِ عمل ( سی اے بی )پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ضروری طبی ٹیموں کو مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔