modi 2

اپنے دوست صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوئوںکا جائزہ لینے کے اشتراک کا منتظر ہوں

ہم ایک پرامن اور مستحکم خطہ کیلئے معاون کردار ادا کرنا چاہتے ہیں:وزیر اعظم نریندر مودی

سرینگر // اپنے دوست صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوئوںکا جائزہ لینے اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر نقطہ نظر کے اشتراک کا منتظر ہوں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم ایک پرامن اور مستحکم خطہ کیلئے معاون کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہندوستان روس تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم مودی اور پوتن منگل کو 22 ویں ہندوستان روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقے تلاش کرنے کیلئے تیار ہیں۔روس میں اپنی مصروفیات کو ختم کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی 40 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے اس ملک کے پہلے دورے میں آسٹریا کے لیے روانہ ہوں گے۔ روس کیلئے اپنے روانگی کے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری گزشتہ 10 سالوں میں آگے بڑھی ہے، جس میں توانائی، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوام سے عوام کے تبادلے کے شعبوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں اپنے دوست صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر نقطہ نظر کے اشتراک کا منتظر ہوں‘‘۔وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ ہم ایک پرامن اور مستحکم خطہ کیلئے معاون کردار ادا کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ یہ دورہ مجھے روس میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی سے ملنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔وزیر اعظم نے آسٹریا کو ہندوستان کا ثابت قدم اور قابل اعتماد شراکت دارکے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریا میں، مجھے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور چانسلر کارل نیہامر سے ملنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہآسٹریا ہمارا ثابت قدم اور قابل اعتماد پارٹنر ہے اور ہم جمہوریت اور تکثیریت کے نظریات کا اشتراک کرتے ہیں۔یہ 40 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔ میں اپنی شراکت داری کو جدت، ٹیکنالوجی اور دیگر کے درمیان پائیدار ترقی کے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے اپنی بات چیت کا منتظر ہوں۔