Principal Secretary, Youth Services and Sports Alok Kumar

آلوک کمارنے 75ویں سینئر نیشنل چمپئن شپ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل آلوک کمار نے 19؍ نومبر 2021ء سے چندی گڈھ میں ہونے والی سنتوش ٹرافی کے لئے 75ویں قومی چمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے سینئر قومی فٹ بال ٹیم کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر جموں اشوک سنگھ ، صدرجموںوکشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن زیڈ اے ٹھاکر اور جے کے ایف اے اور سپورٹس کونسل کے دیگر اَفسران موجود تھے۔ٹیم کے ساتھ وفد کے سربراہ محمد شفیع نوی ، ظہور احمد تیلی ( منیجر ) ، ست پال سنگھ ، چیف فٹ بال کوچ شہناز اقبال خان ، کوچ اور یاور منظور فزیو ہوں گے ۔