سری نگر//جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا نے اتوار کو کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی نے ایک نئے (نئے) جموں و کشمیر کی راہ ہموار کی ہے۔گپتا نے کہا ، “موہن بھاگوت نے اس اکتوبر میں جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھااور کہا کہ یہ سچ ہے کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد آج دہشت گردی ، بدعنوانی اور علیحدگی پسندی کو روک دیا گیا ہے۔ ہماری سکیورٹی فورسز ، انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ ایک نیا جموں و کشمیر آگے بڑھ رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نائب ویزر اعلیٰ نے کہا لداخ اور جموں کے ساتھ امتیازی سلوک جاری تھا اور گزشتہ70سالوں سے پاکستانی پناہ گزینوں اور گورکھا سماج کو کوئی حق نہیں دیا گیا۔ وہ اپنے ملک میں رہتے ہوئے اپنے حقوق سے محروم تھے۔ آج حکومت کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جہاں کشمیر اور جموں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پر قابو پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوںنے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھبرائے ہوئے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ان کا وقت ختم ہو جائے گا۔جموںو کشمیر کی سابق ویزر اعلی محبوبہ مفتی کے بارے میں ، گپتا نے کہا ، ” کہ وہ مقامی لوگوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کریں گی۔ وہ کیا چاہتی ہے؟ لوگوں کے درمیان تعلقات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل اور بلاک ڈویلپمنٹ کونسل الیکشن کرانے کی وجہ یہ تھی کہ مقامی لوگ اپنے مسائل کے بارے میں آواز اٹھا سکتے ہیں۔ پتہ نہیں وہ بار بار پاکستان کی حمایت کیوں کرتی ہے۔ ہمیں پاکستان سے صرف ایک ہی تعلق ہونا چاہیے کہ ہم اپنا کشمیر واپس لے لیں گے۔ اس لیے ان کے مسائل کی وکالت کرنا چھوڑ دیں۔حریت رہنما علی شاہ گیلانی کے بیٹے کو انتظامیہ سے ہٹانے کے بارے میں پوچھے جانے پر بی جے پی لیڈر نے کہا ، “وہ مسلسل دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت کرتے تھے۔ اس کا ایک بھائی پہلے ہی دہشت گرد ہے۔










