سرینگر / /وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے اسی لئے پاکستان درپردہ جنگ کاسہارا لے رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج کی تاریخ میں پاکستان کرگل جیسی غلطی دوبارہ نہیں کرسکتا ہے کیوں کہ کرگل جنگ میں اچھاخاصہ سبق مل چکا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل یا محدود جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اسی لئے اْس نے درپردہ جنگ کا سہارا لے رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ آج کی تاریخ میں پاکستان کرگل جیسی غلطی دوبارہ نہیں کرسکتا ہے کیوں کہ آج ہماری تینوں فوجیں انتہائی مضبوط ہے ۔ کرگل دیوس کی یاد میںنئی دلی میں فوج کی جانب سے منعقد ہ ایک تقریب پر انہوں نے جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجناتھ نے کہا کہ بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کرگل جنگ میں ہمارے جن فوجیوں نے قربانیاں پیش کی ہے دیس نہیں ہمیشہ یادکرتا رہے گا اور ان کی قربانیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی سیاست کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے وہ اپنی زمین میں پر ہندوستان کے خلاف سازشیں رچنے والی جماعتوں کا قلع قمع کریںاور شدت پسند وں کے خلاف موثر کاروائی کرے ۔










