آج ملک کے صدررام ناتھ کووند واردِکشمیر ہونگے

26جولائی کوکرگل وجئے دیووس اور27 جولائی کوکشمیریونیورسٹی کی دعوت سالانہ میںشرکت

سری نگر//ملک کے صدر رام ناتھ کووند آج یعنی25جولائی کواپنے چاررورزہ دورہ جموں وکشمیر کے سلسلے میں سری نگر پہنچیں گے ۔صدرِہندرام ناتھ کووندکے4روزہ دورہ جموں وکشمیر نیز لداخ کاشیڈول سنیچر کے روز جاری کیاگیا،جسکی رئو سے موصوف25سے28جولائی تک دونوں مرکزی زیرانتظام علاقوں کادورہ کریں گے ۔ادھر صدرہندکی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے کہاکہ25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بندرہیں گے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق سنیچر کے روز نئی دہلی میں راشٹر پتی بھون سے جاری ایک بیان میں صدرِہندرام ناتھ کووندکے4روزہ یعنی 25سے27جولائی تک کے دورہ جموں وکشمیر نیز لداخ کاشیڈول سنیچر کے روز جاری کیاگیا۔اس شیڈول کے تحت صدر ہند25جولائی کواپنادورہ شروع کرتے ہوئے سری نگر پہنچیں گے ۔ راشٹر پتی بھون سے جاری بیان کے مطابق 27 جولائی کوصدرِہندرام ناتھ کووندیونیورسٹی آف کشمیر کے 19ویں سالانہ کنووکیشن میں بطورمہمان خصوصی کے شرکت کریں گے اوراس کنووکیشن سے خطاب کریں گے ۔تاہم اس بیان میں صدر ہندکی 25جولائی کی مصروفیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا ہے ۔بیان کے مطابق سوموار بتاریخ 26جولائی کوصدرِہندرام ناتھ کووند سری نگرسے کرگل پہنچیں گے ،جہاں وہ1999کی ہندوپاک جنگ کی یادمیں کرگل وارمیمورئل دراس لداخ میں منعقدہونے والی22ویں سالانہ تقریب یعنی کرگل وجئے دیووس میں شرکت کریں گے ۔ ادھر صدرہندکی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے کہاکہ25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بندرہیں گے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ 25سے27جولائی تک بلیو وارڈ اورگپکارروڑ عام گاڑیوں یاٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندرہیں گے ۔بیان میں ٹریفک پولیس نے کہاکہ ان تین دنوں کے دورا ن گاڑیوں کورام منشی باغ،ڈلگیٹ ،رعناواری،حضرتبل ،حبک،فورشورروڑکے راستے نشاط سفر کرنا ہوگا۔