سری نگر//بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس لگ بھگ2 ماہ بعدبدھ سے بحال ہوجائیگی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ریلوے حکام نے منگل کوبارہمولہ، بانہال ریل خدمات پوری طرح بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق کل یعنی بدھ سے ہوگا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل سے بارہمولہ ، بانہال ریل خدمات کو مکمل طور بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ریل خدمت کو بانہال سے بارہمولہ تک بڑھایا دیا گیا ہے اور ٹرین صبح 8 بجے بارہمولہ سے بانہال کی جانب روانہ ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ اس کے علاوہ بارہمولہ سے3 بجکر10 منٹ پر ایک اضافی ریل گاڑی کو بھی چلایا جائے گا،جوسہ پہر 4بجکر 15منٹ پربڈگام پہنچے گی ،اوریہاں سے اپنا آگے کاسفر جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ سے ہوتے ہوئے شام کے وقت بانہال پہنچے گی ۔خیال رہے کوروناکی دوسری لہرپھوٹ پڑنے کے بعد10مئی کو کشمیرمیں ریل سروس بندکردی گئی تھی اور لگ بھگ 7ہفتے مسلسل بندرہنے کے بعد یکم جولائی کوجزوی طورپربحال کی گئی تھی اوریل گاڑی کوبانہال سے بڈگام تک چلنے کی اجازت دی گئی ۔










