سری نگر//محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تازہ پیش گوئی کرتے ہوئے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ کے ایک افسر نے جمعہ کے روز بتایا 16اکتوبرسے کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو نے کا مکاان ہے جو اتوار کی شام تک جاری رہ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر جموں اور سرینگر لیہ شاہراہوں کے علاوہ دیگر پہاڑی سڑکوں کے ساتھ ساتھ دن کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا مغربی ڈسٹربنس اور نچلے درجے کے مشرقی علاقوں کے قریب آنے کے اثرات کی وجہ سے، جموں و کشمیر میں 16 اکتوبر کی رات سے وقفے وقفے سے ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا زیادہ امکان ہے۔ ، “عہدیدار نے بیان میں کہا۔ “زیادہ تر امکان ہے کہ جموں ڈویژن کے پیرپنچال رینج (بدرواہ،بانہال، محور) کے دوران متوسط بارش ہو سکتی ہیں۔نہوں نے کہا کہ گلمرگ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، پہلگام اور سونامرگ (زوجیلا پاس) کی اونچی جگہوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، دراس ،زنس کار، لیہ منالی ہائی وے کی اونچی جگہوں پربھی برف باری ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سرینگر،جموں ، سرینگر،-لیہ ہائی وے اور دیگر پہاڑی سڑکوں کے کمزور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر آنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے۔ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زراعت اور باغبانی کی فصلوں کی کٹائی ملتوی کریں۔










