سری نگر//نیشنل کرائم ریکارڈبیورئو(NCRB) اوردہلی پولیس میں اہم عہدوں پرفرائض انجام دینے والے سینئرآئی پی ایس آفیسر مہندرناتھ تیواری کوجموں وکشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کاآئی جی پی تعینات کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو مہندرر ناتھ تیواری کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، سی آئی ڈی ونگ، جموں و کشمیر مقرر کیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم حکومت جموں وکشمیر ڈاکٹر اروند کاروانی (جے کے اے ایس)کی جانب سے11مارچ 2022کوجاری کردہ ایک سرکاری آرڈرزیرنمبر64-Homeآف 2022،کے مطابق مہندر ناتھ تیواری، آئی پی ایس (AGMUT-04)جوکہ تعیناتی کے احکامات کے منتظرتھے ،کو دستیاب اسامی پر آئی جی پی، سی آئی ڈی جموں وکشمیر کے طور پر تعینات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے 2004بیچ کے آئی پی ایس افسرمہندر ناتھ تیواری نیشنل کرائم ریکارڈبیورئو(NCRB) اوردہلی پولیس میں اہم عہدوں پرفرائض انجام دے چکے ہیں ،اوراُنھیں مجرموںکیسوںکی تحقیقات،چھان بین اورمجرموںکوپکڑنے کاکافی تجربہ حاصل ہے۔










