سرینگر//انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی ) کی کیرئیر کونسلنگ کی کمیٹی نے آئی سی اے آئی کی شمالی ہند علاقائی کونسل ( این آئی آئی آر سی ) کی جے اینڈ کے برانچ کے تعاون سے سرینگر کے نمائندہ دفتر نے ( ڈی ایس ای کے ) حکومت جموں و کشمیر اور سرکاری امداد یافتہ سیکنڈری اور سینٹر سکینڈری اسکول کے طلباء میں کامرس کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کو قائم کرنا ہے ۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈی ایس ای کے بیداری مہم اور کامرس ایجوکیشن بالخصوص سی اے ایجوکیشن کے فروغ کیلئے آئی سی اے آئی کی کیرئیر کونسلنگ کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہم آہنگی کیلئے ہر سکول میں ایک نمائندہ نامزد کرے گا ۔ ڈاکٹر تصدق حسین ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔ آئی سی اے آئی کی نمائندگیہنس راج چُگ سی اے چئیر مین کمیٹی برائے کیرئیر کونسلنگ، سی اے ڈاکٹر راج چاولہ مرکزی کونسل ممبر ، سی اے نکول صراف جے اینڈ کے برانچ کے چئیر مین نے کی ۔ اس سے قبل ایک آؤٹ ریچ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری سکولوں ( کشمیر ) کے پرنسپلوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تا کہ کامرس کو فروغ دیا جا سکے اور ایک پرذنٹیشن بھی دی گئی جس میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو بطور پیشے پر روشنی ڈالی گئی ۔ میٹنگ میں پروفیشن کے سینئر ممبران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر جے اینڈ کے برانچ کے وائس چئیر مین سی اے وکاس پردھانی ، جے اینڈ کے برانچ کے سی اے ونیت کوہلی ، سیکرٹری جموں و کشمیر برانچ سی اے سمرتی کوہلی ، کشمیر سی پی ای چیپٹر کے کنوئنیر سمیت چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔










