سری نگر//یوگا کا ساتواں بین الاقوامی دِن 21؍جون 2021ء کو منایا گیا ۔اِمسال اس کا مرکزی خیال ’’ یوگا کے ساتھ رہیں ، گھر پر رہیں‘‘ تھا ۔ڈائریکٹوریٹ آف آئی ایس ایم ( آیوش ) جے اینڈ کے نے 14 ؍ جون 2021 سے 21؍ جون 2021ء تک یوگا ہفتہ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ۔اِن سرگرمیوں میں سلوگن مقابلہ ، جھنگل مقابلہ،آسن۔پرینام مقابلہ ، کوئز مقابلہ اور صوبائی سطح پر مضمون نویسی مقابلہ شامل تھا۔اِس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں اَفراد نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔صدر آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی اہلیہ ڈاکٹر امیتا مہتا نے روز مرہ طرز زندگی کے لازمی حصے کے طور پر یوگا کو اَپنانے کے پیغام کو عام کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ عام یوگا پروٹوکول کے مطابق مختلف آسن ، پرینانم اور مراقبہ بالخصوص وزارتِ آیوش حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق ہوں۔ہندوستان کا مجموعی صحت کے حصول میںمدد ملے گی جس میں جسمانی ، ذہنی ، روحانی اور جذباتی تندرستی بالخصوص کووِڈ ۔19وبائی امراض کے دوران شامل ہے۔اُنہوںنے مزیدکہاکہ آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے کو صبح کے اوقات کے دوران روزانہ کی بنیاد پر یوگا کی مشق کے لئے ایک خاص وقت طے کرنا ہے تاکہ یوگا سے ہونے والی بیماریوں سے بچائو ، صحت کو فروغ دینے ، کلی صحت کی نگہداشت اور خود صحت کی دیکھ ریکھ سے فائدہ اُٹھا سکے۔اُنہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف آئی ایس ایم (آیوش) جے اینڈ کے سے بھی کہا کہ وہ راہ میں رہنمائی کریں اور آسنوں اور پرنانیم کے فوائد کے ساتھ ساتھ تربیتی اور عملی سیشنوں کے شیڈول کے بارے میں تعلیمی سیشنوں کا اہتمام کریں۔










