بارہمولہ//اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کردہ ’’ نیوانڈیا ‘‘ کے مشن کو فِٹ انڈیا کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ، مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ افئیرز اور سپورٹس اینڈ ہوم افئیرز مسٹر نیتھ پرمانکنے نوجوانوں پر زور دیا کہ خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ہاتھ ملائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں قوم کی تعمیر میں بے پناہ صلاحیت ہے اور اسے صحیح اور تعمیری طریقے سے استعمال کرنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر یوگا مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت انہوں نے ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کی ۔ وزیر نے یہ دورہ مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر کیا جس کا مقصد زمینی سطح پر عوامی آراء کو اجاگر کرنا ہے ۔ محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کودبارہمولہ نے این وائی کے بارہمولہ اور دیگر متعلقہ حکام کے اِشتراک سے یوگا کا اہتمام کیا تھا۔وزیر مملکت نے نوجوانوں کی شمولیت کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پروگرام پائپ لائن میں ہیں جو ہمارے نوجوانوں کو ترقی کے ساتھ انجام دینے کے قابل بنائیں گے ۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر قوم کا مستقبل اِس کے نوجوانوں پر منحصر ہوتا ہے اور انہیں قوم کی بہتری کے لئے اَپنے کردار کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیر مملکت برائے امورِ نوجوان و کھیل کود اور داخلہ اَمورنشیت پرمانک نے کہا کہ یوگا جس کی ابتدا ہمارے ملک میں ہوئی ہے ،عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے او راسے ہمارے نصاب میں شامل کرنے کے لئے اِقدامات کئے جارہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کہ ہمارے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں نے حال ہی میں ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اُنہوں نے کھیلوں کو فروغ دینے پر زو ردیا۔اِس دوران سکولی بچوںنے کئی رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جس سے حاضرین و سامعین بہت محظوظ ہوئے اور انہیں خوب داد دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود غضنفر علی ، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ مع دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔
مغربی ایشیا میں توانائی تنصیبات پر حملوں کی بھارت کی مذمت
خامنہ ای کے قتل کے باوجودایرانی حکومت قائم
ایران اگر قطر پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ پارس گیس فیلڈ تباہ کردے گا : ٹرمپ
ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور
جنگ کا نیا مرحلہ شروع، ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کیلئے مجبور کیا گیا: پاسداران انقلاب
اسرائیلی دباؤ پر جنگ چھیڑ دی گئی، ٹرمپ کے مستعفی مشیر کا بیان
حسین دہقان ایرانی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سکریٹری مقرر
کیرالا کے الپوڑا میں برڈ فلو‘ 6 ہزار پرندوں کو تلف کرنے کا فیصلہ
داؤد ابراہیم کی آبائی زمینوں کی نیلامی
فروری میں بیرونِ ملک سرمایہ کاری میں کمی :آر بی آئی










