ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

اِنتظامی کونسل نے پہلی بار خریداری کیلئے سٹامپ ڈیوٹی کی شرح میں پچاس فیصدکی کمی کو منظور ی دی

جموں// اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ایک قابل ذِکر اقدام کے تحت دو سال کی مدت کے لئے ہاؤسنگ سیکٹر میںپہلی بار رئیل اسٹیٹ کے خریداروں کے لئے پچاس فیصد سٹامپ ڈیوٹی کی کمی کو منظوری دی ۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق خان ، مشیرراجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِس فیصلے کا مقصد جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو فروغ دینا اور نئے خریداروں کو مارکیٹ میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ اِس سے جائیداد کی خریداری کو پُرکشش اورسستی بنا کر جائیداد کی فروخت اور رجسٹریشن کو تیز کرنے کی بھی توقع ہے۔اِنتظامی کونسل نے مکانات و شہری ترقی محکمہ سے بھی کہا کہ وہ جلد اَز جلد اِس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے طریقۂ کار وضع کرے۔اس سے قبل حکومت نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے، ٹیکنالوجی کو فروغ دینے، اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اَپنے عزم کے مطابق جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ریئل اسٹیٹ سمٹ کی میزبانی کی جس میں ریذیڈنشل /رٹیل/تجارتی جگہوں پر کئی پروموٹرز، فلم اور تفریحی صنعت، سیاحت اور مہمان نوازی، لاجسٹکس اور وئیر ہاوسنگ اور مالیاتی اداروں نے حصہ لیا۔ جموں و کشمیرنے اس شعبے کی ترقی کے اجتماعی نظرئیے کے لئے اپنی حکمت کا اشتراک کیا۔