اِنتظامی کونسل نے پروجیکٹ یووا ( یووا ادیمی وِکاس ابھیان) کو منظوری دی

اِنتظامی کونسل نے پروجیکٹ یووا ( یووا ادیمی وِکاس ابھیان) کو منظوری دی

سری نگر// ایک اہم اَقدام میںاِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پروجیکٹ یووا (یووا ادیامی وکاس ابھیان) کو منظوری دی ہے جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں اَنٹرپرینیورشپ کے ذریعے روزگار کے مواقع کو تیز کرنا ہے۔یہ اَقدام نوجوانوں، خواتین اور دیگر کمزور گروہوں کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کے جاری عزم کا حصہ ہے تاکہ اَنٹرپرینیورشپ پیدا کرنے کے لئے ایک متحرک ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جاسکے۔اِس پروگرام کا مقصد جموں و کشمیر کو کاروباری ثقافت کو فروغ دے کر کاروباری اداروں اور جامع روزگار کے فروغ پذیر مرکز کے طور پر تبدیل کرنا ہے جودیر پا معیشت، ذریعہ معاش کے اِمکانات کو ہموار اور نوجوانوں کو بااِختیار بنائے گا۔ اس نظریۂ کو حاصل کرنے کے لئے ایک چار جہتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے تاکہ اگلے پانچ برسوں میں کاروباری اِداروں اور روزگار کو فعال کیا جا سکے جس میں شامل ہیں:۔۱…نینو۔ اَنٹرپرینیورز اور کلیکٹوز کی تخلیق:۔ چھوٹے پیمانے کے کاروباروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر خود روزگار کو ہدف بنانا۔
۲… فوکس اور سن رائز سیکٹرز میں نئے ایم ایس ایم ایز کی تخلیق: فیوژیورسٹک، سن رائز اور خطے کے مخصوص شعبوںجیسے قابل تجدید توانائی اور فارماسیوٹیکل میں ترقی کو فروغ دینا۔
۳…موجودہ انٹرپرائزز کی کاروبار میں تیزی:۔ موجودہ ایم ایس ایم ایز کی توسیع اور ترقی میں مدد کرنا۔
۴…نیو انوویشن انٹرپرائزز کی تخلیق:۔ ابھرتے ہوئے شعبوں میں سٹارٹ اپس اور جدید ایم ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کرنا۔ پروگرام کا مقصد ایک مؤثر کاروباری ماحولیاتی نظام تیار کرنا اور 4 سی ۱۔ثقافت (ماحولیاتی نظام کی تخلیق)، ۲۔کیپٹل (کریڈٹ ایبلمنٹ)، ۳۔صلاحیت (مہارت کی ترقی اور ہینڈ ہولڈنگ) اور ۴۔کنکٹویٹی (مارکیٹ لنکیجز) کے ارد گرد مداخلتوں کے ایک جامع سیٹ سے انٹرپرائز کو فعال بنانا ہے۔
اِس پروگرام کا مقصد اگلے پانچ برسوں میں جموں و کشمیر کے 4.25 لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے جس میں تقریباً 1,830 کروڑ روپے کی بجٹ مدد اور بینکوں اور مالیاتی اداروں سے 5,000کروڑ سے زیادہ کی آمد شامل ہے۔ اِس منصوبے کو دیگر محکموں کی خود روزگار سکیموں کے ساتھ مل کرعملایا جائے گا تاکہ دیگر پروگراموں کے وسائل سے فائدہ اُٹھا کر بہتر تاثیر کو یقینی بنایا جاسکے اور موجودہ روزگار پیدا کرنے والی سکیموں کی کارکردگی اور تاثیر میں بھی اِضافہ کیا جاسکے۔
یہ پروگرام حالیہ مرکزی بجٹ (2024-25ء) کے اعلانات اور ملک کے 4 کروڑ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔یہ پروگرام اَنٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے دیرپا اِقتصادی ماڈل پیدا کرنے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ اس اقدام سے یوٹی حکومت جموں و کشمیر میں روزگار کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے۔طویل مدت میں یہ پروگرام جموںوکشمیر یوٹی کی معیشت پر تبدیلی کے اثرات مرتب کرے گا اور اس اقدام کے اثرات پورے خطے میں محسوس کئے جائیں گے کیوںکہ نئے کاروبار دولت پیدا کرتے ہیں، معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں اور جموں و کشمیر کی مجموعی خوشحالی میں حصہ اَدا کرتے ہیں۔ اِس اَقدام سے حکومت جموں و کشمیر نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی فوری ضرورت کو پورا کر رہی ہے بلکہ ایک متحرک اور دیرپامعیشت کی بنیاد بھی رکھ رہی ہے جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔