dooran

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمینی کی منتقلی کو منظور ی دی

جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظور ی دی کہ زمین کے مختلف پارسلوں کو عوامی مقاصد کے لئے منتقل کیا جائے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، مشیر راجیور رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ میں 144کنال 12مرلہ اراضی کو یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور جموںوکشمیر میںارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حق میں منتقل کرنے کو منظور ی دی ۔اِس فیصلے کا مقصد کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال ، ریسلنگ اور ایتھلیٹکس کھیلوں کے لئے معیاری کھیل بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا اور کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع کو ہندوستان کے کھیل نقشے پر لانا ہے۔سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر تخمینہ لاگت 58.23 کروڑ روپے ہوگی اور مقامی کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔مزید یہ کہ ضلع شوپیان میں نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے محکمہ صنعت و حرفت کے حق میں 740 کنال 9.5مرلہ اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی ۔ آنے والی اِنڈسٹریل اسٹیٹ علاقے میں معاشی سرگرمیوں اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گی اور نوجوانوں کو کاروباری اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔اِنتظامی کونسل نے میڈیسٹی کے قیام کے لئے محکمہ صنعت و حرفت کے حق میں 750 کنال اراضی کی منتقلی کو منظور ی دی ۔اِس خطے میں میڈیسٹی کو فعال کرنے سے عالمی معیار کا صحت دیکھ ریکھ بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات میسر ہوںگی ۔ اِس کے علاوہ میڈیکل اور فارما پروفیشلنوں ، مقامی فارماسسٹ اور دکانداروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔