Lieutenant Governor, Manoj Sinha chairs Administrative Council meeting at Srinagar

اِنتظامی کونسل نے سڑک شعبے میں تھرڈ پارٹی معائینہ رہنما خطوط کے شروع کرنے کو منظور ی دی

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سڑک شعبے میں بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانے اور اثاثوں کی مناسب دیکھ ریکھ کی ذمہ داری طے کرنے کی کوشش میں جموں وکشمیر میں تھرڈ پارٹی کے معائینہ کے رہنما خطوط کے شروع کرنے کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔نئی رہنماخطوط پی ایم جی ایس وائی سکیم کے تحت بنائے گئے روڈ نیٹ ورک کے سلسلے میں قائم کردہ ضوابط کے مطابق بنائے گئے ہیں ۔اِس کے مطابق پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی) محکمہ میں سٹرکچر ڈ کنٹرول میکانزم قائم کیا جارہا ہے تاکہ اندرون ملک ڈیپارٹمنٹل اِنجینئر ان اورقومی قد و قامت کے فہرست میں شامل کنسلٹنٹ کے ذریعے نگرانی کر کے تمام ضلعی سڑکوں اور ریاستی شاہراہوں کے لئے سائنسی او روقتاً فوقتاً آزاد معائینہ کیا جاسکے۔کوالٹی کنٹرول میکانزم حقیقت پسندانہ تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹس( ڈی پی آر ) کی تیار کے لئے طریقہ کار اور ٹائم لائنز ، بولی کے دستاویزات کی تیاری او رکاموں کی خریداری کے لئے مؤثر اِنتخابی عمل ، تکنیکی معیار کے نفاذ کے ذریعے مواد اور کاریگری پر کوالٹی کنٹرول اور باقاعدگی سے جانچ ، قریبی نگرانی اور معائینے کے ذریعے کوالٹی کنٹرول کی ضرورت کی بھی وضاحت کرتا ہے ۔مزید برآں ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈیزائن ، انسپکشن اور کوالٹی کنٹرول جس کے پاس ڈیزائننگ اور کوالٹی کنٹرول کا مینڈیٹ ہے ۔کوالٹی کنٹرول یونٹ کے طور پر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی نگرانی میں آزادانہ طور پر کوالٹی کنٹرول میکانزم کے نفاذ کے لئے نوڈل ایجنسی ہوگی۔تھرڈ پارٹی انسپکشن سسٹم کے شروع کرنے سے سڑک شعبے میں مختلف پروگراموں اور سکیموں کے تحت اَنجام پانے والے کاموں کے معیار کو جانچ پڑتال کے دائرے میں لایا جائے گا اور مختلف ایجنسیوں کی غیر اور کم کارکردگی کے لئے ذمہ داریاں طے کی جائیں گی۔