جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سوپور ، بارہمولہ اور پر گلٹا اور جموں میں خواتین بٹالین کے تعمیراتی کاموں کو اِنتظامی منظور ی دی ہے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق خان ، مشیرراجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔تعمیراتی کاموں کی تخمینہ لاگت 50کروڑ روپے سے کی جائے گی اور اِس میں ایڈمنسٹریشن بلاکس، ریذیڈنشل اقامت ، ہوسٹل اور دفتری عمارتیں شامل ہوں گی ۔اِس کا کام تین ورکنگ سیزن میں مکمل کیا جائے گا۔اِس سے قبل حکومت نے خواتین کے خلاف جرائم میں اِضافے کو روکنے کے لئے2014ء میں خواتین اَفسران او راہلکاروں کو مختلف رینک کی بھرتی اَسامیوں کی منظور ی دے کر دو خواتین بٹالین قائم کی تھیں۔اِن اَسامیوںکا بھرتی عمل فی الحال جاری ہے۔
راہل گاندھی کی ووٹروں سے اپیل:کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں مستقبل اور انصاف کیلئے فیصلہ کن ووٹ دیں
ایل پی جی سپلائی کا نیا فارمولہ نافذ
امریکہ ایران جنگ بندی، تیل کی منڈی نے اسٹاک مارکیٹوں کو اٹھایا، سینسیکس میں 4فیصد اضافہ
جنگ بندی کا اعلان ، ایران میں لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے
امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی :روس
اسرائیل جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ
امریکہ۔ ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع
جنگ بندی کے اعلان پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی
بنگلہ دیش میں خسرہ بے قابو، 118اموات، بیشتر متاثرین بچے
مغربی بنگال کے نندی گرام ایس آئی آر میں حذف شدہ ووٹروں میں 95فیصد مسلمان ہیں










