اِنتظامی کوششوں اور عوامی تعاون نے کووِڈ صورتحال پر قابو پالیا: ڈاکٹر پیوش سنگلا

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ ضلع میں اِنتظامی کاوشوں اور عوامی تعاون سے کووِڈ ۔19 کی صورتحال کو قابو میںکیا ہے ۔ اُنہوں نے کہ وبائی وابستہ متعلقہ پیرا میٹروں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔اِن باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے میڈیا اَفراد کو ضلع میں موجود ہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔ڈاکٹر سنگلا نے لوگوں کو فوری طور کووِڈ مخالف ٹیکے لگانے کی تاکید کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکے لگانا یہ وبائی بیمار ی کی ایک اور لہر کو روکنے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صحتیابی کی شرح 98فیصد سے بھی اوپر ہو گئی ہے جبکہ مثبت معاملات کی شرح ایک ہفتے میں اب 0.3 فیصد تک رہ گئی۔اُنہوں نے کہا کہ 45برس سے زیادہ عمر تک لوگوں کو صد فیصد ٹیکے لگانے کا ہدف حاصل کرنے پر ضلع کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔ اُنہوں نے ٹیکہ کاری مہم کو تیزی کے ساتھ جاری رکھنے پر زور دیا ۔ڈی سی نے ویکسی نیشن کے بارے میں کہا کہ اب تک 3.62 لاکھ ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہے اور دوسری ڈوز کے ٹیکے بھی لوگوں کو لگائے جارہے ہیں۔ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ عوامی پارکوں اور سیاحتی مقامات پر سی اے بی کا مشاہدہ کرنے اور ان جگہوں پر کووِڈ ایس او پیز کوعملی شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کرنے والے اَفراد اور صحت ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔