اَمورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ کا ایس کے آئی سی سی میں ایک روزہ سپورٹس کنکلیو ۔2023ء کا اِنعقاد

سرمدحفیظ نے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال اور دیگر سماجی برائیوں سے روکنے کیلئے کھیلوں کو ایک طاقتور ہتھیار کے طور پرقرار دیا

سر ی نگر//اَمور نوجوان و کھیل کود محکمہ نے ایس کے آئی سی سی میں ایک روزہ کنکلیو ۔2023ء کا اِنعقاد کیا جس کا مقصد کھیلوں کی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے اور بہترین کارکردگی کے لئے ایک روڈ میپ بنانا تھا۔اِس تقریب میں سیکرٹری امورِ نو جوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر وائی ایس ایس سبھاش سی چھبر ،سپیشل سیکرٹری وائی ایس ایس ، جوائنٹ ڈائریکٹر وائی ایس ایس کشمیر وسیم راجا، سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ سرمد حفیظ نے کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو منشیات کی لت جیسی سماجی برائیوں سے دور کرنے اور ان کی توانائی کو مثبت نقطہ نظر کی طرف استعمال کرنے کے لئے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کنکلیو کے اِنعقاد کے لئے امور نوجوان و کھیل کود محکمہ کی تعریف کی اور محکمہ کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لئے ایونٹ سے پیدا ہونے والے خیالات اور تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سیکرٹری موصوف نے کہا کہ اِس تقریب نے محکمہ کو مزید تعمیری اور نتیجہ خیز اَنداز میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانے کے لئے قیمتی معلومات اور خیالات فراہم کئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کا مقصد نوجوانوں کے لئے اَپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مواقع پیدا کرنا اور معاشرے کی ترقی اور ترقی کے لئے مثبت کردار اَدا کرنا ہے۔سبھاش چھبر نے محکمہ کی کامیابیوں اور کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اعداد و شمار کا اِشتراک کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ نے مختلف کھیل سرگرمیوں کے تحت 29.16 لاکھ نوجوانون کی زبردست شرکت سے 17.50 لاکھ شرکت کے مقرر کردہ ہدف کو عبور کر لیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کا مقصد رواں مالی برس کے دوران 35لاکھ شرکت کے ہدف سے تجاوز کرنا ہے۔اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ ایل جی رولنگ ٹرافی اور مختلف کھیل سرگرمیاں آزادی کا اَمرت مہااُتسو کے تحت منعقد کی گئیں۔اِ س موقعہ پرجوائنٹ ڈائریکٹر وائی ایس ایس کشمیر وسیم راجا نے کھیلوں کے ٹیلنٹ اور اِنفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے لئے طے شدہ اہداف کے حصول کی خاطر روڈ میپ پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔بعد اَزاں، ایک ہائوس ڈسکشن کا اِنعقاد کیا گیا جس میں تمام دَس اَضلاع کے فیلڈ اَفسران نے اَپنی قیمتی آرا ٔ اور تجاویز دیں۔محترمہ نزہت گل نے تقریب کے دوران اِظہار خیال کرتے ہوئے تین برس سے بھی کم عرصے میں 650 منصوبوں کی فراہمی میں کونسل کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں آئوٹ فیلڈ ، اِن ڈور ، پلے فیلڈز ، کورٹس اور اَپ گریڈہ شدہ کھیل بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔کنکلیو نے اہم شراکت داروں کو محکمہ میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور اہداف کے حصول کے لئے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال اور منصوبہ بندی کرنے کا ایک قیمتی موقعہ فراہم کیا۔کنکلیو میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اَفسران، زونل فزیکل ایجوکیشن اَفسران ۔ فزیکل ایجوکیشن لیکچررز، فزیکل ایجوکیشن ماسٹروں، فزیکل ایجوکیشن ٹیچروں اور متعلقہ سٹاف نے بھی شرکت کی جنہوں نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔