اَصغر سامون کا دورۂ کپواڑہ

کپواڑہ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ضلع کپواڑہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔اُنہوں نے وہاں گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں جاب میلے کا اِفتتاح کیا اور آئی ٹی آئی ہندواڑہ ، آئی ٹی آئی کپواڑہ اور پولی تکنیک کالج کپواڑہ کامعائینہ کیا۔اُنہوں نے کرکٹ میچ میں بھی حصہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین ، اے ڈی ڈی سی کپواڑہ نذیر احمدلون ، اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد میر ، اے ایس پی ہندواڑہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے جاب میلے میں 12کمپنیوں کے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا جو ان بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کا موقع فراہم کرنے اور آمدنی پیداواری یونٹوں کے قیام کے لئے فراہم کردہ اپنی سکیموں کی نمائش کرتے ہیں۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ تقرری شراکت داروں کے ذریعے تقریباً 150 تجربے کار کی فہرست جمع کی گئی۔ تجارتی گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ایم یو ایم کے آئی این ( ممکن ) سکیم کے تحت 58 مستحقین کو منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں سے 9 مستحقین کو پرنسپل سیکرٹری کی موجودگی میں اشوک لے لینڈ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے آئی ٹی آئی کے پاس آئوٹ اور ٹرینز سے بھی خطاب کیا اور انہیں موجودہ دور میںہنر کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے نئے مختصر مدتی جاب پر مبنی کورسوں اور متروک طویل مدتی کورسوں کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو جموں وکشمیر یوٹی میں روزگار کے مواقع پیداہوسکے ۔ اُنہوں نے سیلف ہیلپ گروپوں کی حوصلہ اَفزائی کرنے اور ضلعی انتظامیہ سے ان کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔اصغر حسن سامون نے پاس آئوٹ آئی ٹی آئی طلاب سے اُن کی تقرری کے بارے میںاِستفسار کیا ۔پاس آئوٹ طلاب میں سے کرالپورہ اور جم گنڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے رضاکارانہ طور پردُور درودراز علاقوں میں کام کرنے اور ان علاقوں کے نوجوانوں کو کٹنگ اور ٹیلرنگ کی تربیت فراہم کرنے کی درخواست کی۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ انہیں پاس آؤٹ یوتھ مشن کے ساتھ رجسٹرڈ کریں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی خدمات پیش کرسکیں۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف تجارتوں میں نئے متعارف شارٹ ٹرم کورسوں سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے آپ کو جدید صلاحیتوں سے آراستہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور نجی شعبے دونوں ہی ہنر مند افرادی قوت کو ترجیح دیتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے آئی ٹی آئی کپواڑہ اور آئی ٹی آئی ہندواڑہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلاب اور فیکلٹی ممبران سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے آئی ٹی آئی میں کل وقتی فیکلٹی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلبا ہنر مند اور پیشہ ور ماہرین سے بہتر تربیت حاصل کرسکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کریم ہامہ کپواڑہ میں زیر تعمیر پولی تکنیک کالج کا معائینہ کیا ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ یہ کالج 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے جس پر اَب تک 11 کرو ڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کالج عمارت کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اِظہارکیا اور متعلقہ انجینئران کو ہدایت دی کہ وہ رواں سال دسمبر کے اختتام تک تعمیر مکمل کریں۔اصغر سامون نے ایف سی سی درگمولہ اور سہارا گُلگام کے مابین ہائیر سکینڈری گرائونڈ کریم ہامہ میں کھیلے کیہمل کپ کے فائنل کرکٹ میچ میں حصہ لیا ۔اُنہوں نے میچ جیتنے والوں میں ٹرافیاں بھی دیں ۔ میچ سہارا گُلگام نے چار وِکٹوں سے جیتا ۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ دیگر لوگوں کے میں پرنسپل پولی تکنیک کالج ، پرنسپل آئی ٹی آئی کپواڑہ اِرشاد احمد جان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کپواڑہ شبنم عارف ، پرنسپل آئی ٹی آئی ہندواڑہ ، ڈی جی ایم ، ایچ اینڈ یوڈی اور ایگزیکٹیو انجینئر شامل ہیں۔