سری نگر// پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ہنر فراہم کرنے والے تمام اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، سیکرٹری ٹیکنیکل بورڈ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ان ، پالی تکنیک کالجوں کے پرنسپلوں اور آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔آئوٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کے آغاز میں پرنسپل سیکرٹری نے مختلف عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے اِنفراسٹرکچربلڈنگ کے تمام کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام منصوبوں کی پیش رفت پر گہری نظر رکھیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر سامون نے اِن اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ مقامی طور پر ایسے مقامات دیکھیں جہاں طلاب کو مخصوص مدت کے لئے صنعتی ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ فیلڈ ورک اور ملازمت کی ضروریات سے مطابقت حاصل کرسکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اِن سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے علاقوں کا سروے کریں اور مقامی صنعتی اکائیوں کو جس مطلوبہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے ان کی تلاش کریں ۔ اُنہوں نے ان سے کہاکی کہ وہ طلباء کو ایسی تربیت مہیا کریں جو مارکیٹ میں ملازمت کے حصول کے لئے مناسب ہو۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ تربیت کے اختتام پر ملازمت کے حصول کے لئے ان اداروں میں داخلہ لینے والے ہر طالب علم کی مدد کرنا اپنا مشن بنائیں۔ انہوں نے ان سے ملازمت میلوں اور ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹوں کے انعقاد کے لئے باقاعدہ فیچر بنانے کو کہا۔بعد میں دیگر اِنتظامی اَمور کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ آڈِٹ کے تمام سوالات جو ابھی باقی ہیں ان کو تسلی بخش جواب دیں ۔ اُنہوں نے اں سے کہا کہ ایسا کرنے میں پیشہ ور اَفراد کی مدد لیں۔










