اوڑی میں دراندازی کرکے اسپار داخل ہوئے جنگجوئوں کیخلاف آپریشن کامیاب

اوڑی میں دراندازی کرکے اسپار داخل ہوئے جنگجوئوں کیخلاف آپریشن کامیاب

3عدم شناخت شدہ جنگجو رام پورسیکٹرمیں ہلاک ،بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولی بارودضبط:لیفٹنٹ جنرل پانڈے

سری نگر//فوج نے جمعرات کویہ دعویٰ کیاکہ شمالی کشمیرمیں لائن آف کنٹرول پر اوڑی کے رام پور سیکٹر میں تین پاکستانی جنگجوئوں کو گولی مار ہلاک کیاگیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق ، یہ جنگجوحال ہی میں پاکستان زیر کنٹرول کشمیر سے ایل ائوسی کو پار ہو کر ہندوستان کی طرف آئے تھے ۔فوج نے بتایاکہ مارے گئے جنگجوئوںکی نعشوں اوربڑی مقدارمیں اسلحہ وگولی بارودبھی جائے جھڑپ سے برآمدکیاگیا۔فوج کی چنارکارپس کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ حال ہی میں دراندازی کرکے اسپار پہنچے تین جنگجوئوںکی ہلاکت سیکورٹی فورسزکیلئے ایک بڑی کامیابی تھی ،کیونکہ یہ جنگجو کشمیرمیں دہشت پھیلانے اورکوئی واردات انجام دینے کیلئے آئے تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کی 15ویںکور کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے ہمراہ بی بی کینٹ سری نگرمیںایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ جمعرات کو صبح سویرے ، اوڑی کے رام پور سیکٹرکے نزدیک ہتھ لنگا جنگل میں کچھ نقل وحمل دیکھی گئی۔انہوںنے بتایاکہ ایک مختصر آپریشن کے دوران3جنگجوئوں کوہلاک کر دیا گیا۔ چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ جنرل ڈی پی پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ اسی طرح کی کوشش 18 ستمبر کو کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ ہمیں اسبات کی مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اوڑی سیکٹرمیں سرحدپار سے کچھ جنگجوئوںنے دراندازی کی ہے اوروہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلوںمیں چھپے ہوئے ہیں ،اسلئے پانچ روزقبل اس پورے علاقہ میں فوج نے یہاں چھپے ہوئے جنگجوئوںکی بڑے پیمانے پرتلا ش شروع کردی ۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کاکہناتھاکہ جمعرات کی صبح اوڑی کے ہتھ لنگا جنگل میں سیکورٹی فورسزکاجنگجوئوں سے سامنا ہوا ،اورمختصر جھڑپ کے دوران تین جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے تینوں جنگجوئوں کی نعشوںکے علاوہ جائے جھڑپ سے 5اے کے 47رائفل،8پستول،45گرینیڈ ،2یوبی جی ایل اوربڑی مقدارمیں گولی بارودبھی برآمدکیاگیا۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کاکہناتھاکہ رام پورسیکٹرمیں مارے گئے تینوں جنگجوئوںکی شناخت کے سلسلے میں چھان بین جاری ہے ۔فوج کی 15ویںکور کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کاکہناتھاکہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس سال فوج اور پولیس مقامی سرگرم جنگجوئوں کو مرکزی دھارے میں واپس آنے اور ہتھیار ڈالنے کا موقع دینے کے مشن پر ہیں،جس کی وجہ سے پاکستان مایوس ہو گیا۔انہوںنے کہاکہ جنگجو تنظیموں کے پاکستان میں مقیم سرغنے بڑی پریشانی میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پستول کے ذریعے غیر مسلح پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو قتل کرنااسی فرسٹیشن کانتیجہ ہے۔ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کشمیر میں پستول استعمال کرنا ایک نیا رجحان ہے۔