اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس نے کوویڈ وباہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کمیونٹی شراکت کو بڑھانے کی غرض سے علاقے ترال ، پانپورہ اور انتی پورہ میں عام لوگوں میں ماسک تقسیم کی ۔جے کے این ایس کے مطابق کوویڈ 19وبائی مرض کے خلاف لڑائی میں کمیونٹی شراکت داری کے احساس کو بڑھانے کے لیے ،اونتی پورہ پولیس نے علاقے ترال ، پانپورہ اور اونتی پورہ کے عام لوگوں میں ماسک ، تقسیم کیں۔ اونتی پورہ پولیس نے ایسا قدم کمیونٹی پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے کیاہے تاکہ عام شہری کوویڈ کے پھلاو کے بارے میں آگاہ رہیں۔اونتی پورہ پولیس نے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے عام لوگوں سے بھی درخواست کی کہ کام کی جگہوں کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات پر اجتماعی فاصلے کو بر پروٹو کال کے تحت بر قرار رکھنے اور وقت وقت پر جموں و کشمیر کی حکومت کے ذریعہ کوویڈ 19سے متعلق جاری کردہ پر سختی سے عمل کریں۔پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے عام لوگوں میں چہرے کے ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ جس میں مختلف علاقوں میں بغیر ماسک پہنے ہوئے330افراد کو سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اونتی پورہ پولیس کی طرف سے اونتی پورہ، ترال، پامپور اور کھریو کے عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کووڈ19وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ برائے مہربانی اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے تعاون کریں۔ مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لیے آگاہی پھیلانے کے لیے ہاتھ بٹائیں۔










