جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

اونتی پورہ میں منشیات فروش کو گرفتار

سری نگر//سماج سے منشیات کے خاتمے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس پوسٹ رشی پورہ کے پولیس پارٹی ڈوگی پورہ ریلوے کراسنگ پر ایک شخص جو مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا کو گرفتار کیا اور تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ایک پولی تھین بیگ ملا جس میں1.1 کلو گرام بھنگ پوڈر برآمد ہوئے۔ اس کی شناخت محمد مقبول ڈار ولد عبدالرحمن ڈار ساکن لدرمڈ کے بطور ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست میںہے۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 10/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔